• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا سندھ میں ہندوئوں کی جائیدادوں پرقبضے کا نوٹس،18 اکتوبر کو سماعت ہوگی

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میں ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 18 اکتوبر کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور سیکرٹری انسانی حقوق کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ترجمان کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے یہ نوٹس ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر بھگوان دیوی کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو پر لیا گیا ہے۔ لاڑکانہ کی رہائشی خاتون نے اپنی ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ سندھ میں جعلی کاغذات پر ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین