• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

یہ دن 1978 سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکار تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیںجبکہ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

گزشتہ تین سا لو ں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب،زلزلہ، قحط سالی کے متعد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموا ت عوام میں آگاہی کے فقدان او ر حکومتی ادا روں کے فوری ریسپانس نہ کرنے کے با عث ہوئیں ۔

صوبائی ڈ یز اسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم اے صو بہ بھر میں فعال او رمتحرک ہے،حادثا ت سے نمٹنے کیلئے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔ ا س کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔

تازہ ترین