• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈہ انتہائی مفید و لذیذاور پروٹین سے بھرپو ر غذاہے۔غذائی اعتبار سے دودھ کے بعد اس کا نمبر ہے۔ انڈہ ہر عمر اور ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پروٹین، فاسفورس اور کیلشیم سے بھرپور انتہائی مقوی غذا ہونے کی وجہ سے بچوں کو ناشتے میں انڈہ اور دودھ ضرور دینا چاہئے۔ہمارے ہاں لوگ ناشتے میں انڈہ کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔ انڈوں سے مختلف لذیذ پکوان بریانی،حلوہ ،کیک،پزا اورکٹاکٹ وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں اور بہت شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں۔مختلف انڈوں اور انڈوں سے بنے لذیذ پکوانوں کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

سکر مبلڈانڈے

اجزاء۔

انڈے۔ چھ عدد،ڈبل روٹی۔ سلائس چار عدد،کریم۔ آدھا کپ،نمک ۔حسب ذائقہ،

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے، نمک اور کریم کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔

بعد ازاں فرائی پین میں ڈال کر پکائیں اور مکس کرتے رہیں۔

تیار ہونے پر ڈبل روٹی کے سلائس کو گرل پین پر گرم کرکے سرو کریں۔

پزا ٹاپنگ آملیٹ

اجزاء۔

انڈے ۔چھ عدد،پیاز۔ ایک عدد( باریک کٹی ہوئی)، ٹماٹر۔ ایک بڑا (باریک کٹا ہوا)،اریگانو۔ چوتھائی چائے کا چمچ،آئل۔ دو کھانے کے چمچ،دودھ ۔ایک چوتھائی کپ،شملہ مرچ۔ ایک عدد،زیتون کٹے ہوئے۔ چھ عدد،نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب۔

فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور زیتون ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ تمام چیزیں نرم ہو جائیں انہیں الگ برتن میں نکال کر فرائنگ پین صاف کر لیں۔ ایک پیالے میں دودھ، انڈوں اور نمک کو مکس کر لیں اور دو منٹ تک پھینٹیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے انڈوں والے آمیزے کو ڈال کر پھیلا دیں اور آنچ تیز کر دیں اور پہلے سے فرائی شدہ چیزیں اوپر ڈال کر کدو کش کر کے چیز بھی ڈال دیں اور ایک منٹ تک بعد اتار لیں۔ مزیدار پزا ٹاپنگ آملیٹ سرو کرنے کے لیےتیار ہے۔

انڈوںکا کٹا کٹ

اجزاء۔

انڈے۔ چار عدد،لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا دھنیا۔ دو چائے کے چمچ،دہی ۔دو چائے کے چمچ،نمک ۔حسب ضرورت، ہری مرچ ۔تین سے چار عدد، پیاز۔ ایک عدد،میتھی دانہ۔ سات آٹھ دانے، ہلڈی ۔آدھا چمچ،سرخ مرچ پائوڈر۔ ایک چائے کا چمچ، تیل ۔حسب ضرورت،ہرا دھنیا ۔سجاوٹ کے لئے۔

ترکیب۔

ایک بڑی دیگچی میں گھی گرم کریں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن برائون کر لیں پھر اس میں میتھی دانہ، پسا ہوا دھنیا، مرچ، لہسن اورنمک ڈال کر ایک پیالی پانی شامل کر کے پکنے دیں۔ جب مصالحہ تیار ہو جائے تو دہی ڈال دیںاور مزید پکائیں۔ اب اس مصالحے میں انڈے توڑ کر شامل کریں اور خوب اچھی طرح بھون لیں۔ انڈوںکا مزیدارکٹا کٹ تیار ہے۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا گارنش کر کے سرو کریں۔

فرائیڈ انڈے ود ٹماٹر کری

اجزاء۔

ٹماٹر۔ ایک کلو باریک کٹے ہوئے، لہسن کے جوئے ۔ چھ عدد(چھلے ہوئے)،کڑی پتہ۔ چھ عدد،ثابت ہری مرچ ۔آٹھ عدد، نمک ۔حسب ذائقہ، ہرا دھنیا۔ ایک گھٹی( باریک کٹا ہوا)،انڈے۔چار عدد، تیل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر لہسن کے جوئے گولڈن برائون کر لیں، پھر ہری مرچ اور کڑی پتہ ڈال دیں جب سیاہ ہونے لگے تو کٹے ہوئے ٹماٹر اور نمک ڈال کر پکنے دیں۔ جب ان کا پانی سوکھنے لگے تو ہلکا سا بھون کر پھر چاروں انڈے احتیاط کے ساتھ توڑ کر ٹماٹروں میں ملا دیں۔ دھیان رہے کہ زردی ثابت رہے۔ ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں۔ سجانے کے لئے ہرا دھنیا باریک کاٹ کر اوپر ڈال دیں۔ انڈے الگ سے بھی تل کر ڈال سکتے ہیں۔

ہرب آملیٹ مشرومز کے ساتھ

اجزاء۔

اولیو آئل۔ دو کھانے کے چمچ،مشروم ۔آدھا کپ ﴿سلائسز

نمک ۔حسب ذائقہ،کالی مرچ پاؤڈر ۔حسب ذائقہ،انڈے ۔دو عدد،اٹالین ہرب۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ،ہلدی۔ چٹکی بھر،کریم ۔آدھا کھانے کا چمچ

پارسلے ۔آدھا کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹے ہوئے،تلسی کے پتے۔ گارنشنگ کے لیے،

ترکیب۔

آدھے اولیو آئل میں مشرومز کو نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔

انڈوں میں اٹالین ہرب، ہلدی، کریم، نمک اور آدھے پارسلے ڈال کر پھینٹ لیں۔

بقیہ اولیو آئل گرم کرکے اس میں انڈے ڈالیں۔

ایک سائیڈ سے پک جائیں تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے پکاکر فولڈ کرلیں۔

تیار ہونے پر فرائیڈ مشرومز ڈال کر بقیہ پارسلے چھڑکیں اور تلسی کے پتوں سے سجا کر سرو کریں۔

نوابی انڈوں کی بریانی

اجزاء۔

چاول ۔آدھا کلو (اُبلے ہوئے)،دہی۔ ایک کپ

چکن کیوبز۔ ایک عدد ،آلو ۔دو عدد (کٹے ہوئے) ،ٹماٹر ۔تین عدد (کٹے ہوئے) ،انڈے۔ چھ عدد (اُبلے ہوئے) ،ثابت ہری مرچ۔ آٹھ عدد ،ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی (کٹا ہوا) ،تیل۔آدھا کپ ،مٹر۔ آدھا کپ

پیاز۔ آدھا کپ (تَلی ہوئی) ،ثابت گرم مصالحہ۔ ایک کھانے کا چمچ ،ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

پودینہ۔ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا) ،کیوڑہ۔ ایک کھانے کا چمچ ،زردے کا رنگ ۔آدھا چائے کا چمچ ،لال مرچ۔ دو چائے کے چمچ ،دھنیا پاؤڈر ۔دو چائے کے چمچ

ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ ،زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا) ،گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا) ،

ترکیب۔

تیل گرم کرکے ثابت گرم مصالحہ، تلی پیاز، ادرک لہسن پیسٹ ،لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، ہلدی، پسا ہوا زیرہ اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔

پھر آلو، اُبلے مٹر اور دہی ڈال کر ڈھک کے سبزیاں گل جانے تک پکائیں۔

اب اس میں اُبلے انڈے شامل کر دیں۔

دوسرے پین میں اُبلے چاولوں کی آدھی مقدار ڈال کر پھیلائیں۔

اس پر انڈے اور آلو کا مصالحہ ڈال دیں۔

اب اس پر کٹا ہرا دھنیا، ثابت ہری مرچ، چکن کیوب اور پودینے کے پتے پھیلا دیں۔

پھر اس پر سلائس میں کٹے ٹماٹر بھی پھیلا دیں۔

اب بقیہ بچے چاولوں کی ایک تہہ بنالیں۔

کیوڑہ اور زردے کا رنگ مکس کرکے بریانی کے اُوپر پھیلا دیں۔

آخر میں اسے پندرہ منٹ دم پر رکھیں۔

انڈوں کا مغز

اجزاء۔

انڈے۔ چھ سے سات عدد

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

دودھ۔ آدھا کپ

ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

پیاز ۔ایک عدد

ہری مرچ ۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

ٹماٹر۔ دو عدد

ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ

قصوری میتھی۔ ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی

تیل۔ آدھا کپ

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے، نمک، دودھ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

ایک پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر انڈے کے مکسچر کو ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

ایک دوسرے پین میں آدھے کپ تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔

پھر اس میں ہری مرچ ڈال کر پکالیں۔

پھر ٹماٹر، ہلدی، نمک، گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ اور آدھا چائے کا چمچ قصوری میتھی ڈال کر بھون لیں۔

پھر اس میں باقی قصوری میتھی، چاٹ مصالحہ اور آدھی گٹھی ہرا دھنیا ڈال کر پکالیں۔

جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں انڈوں کو ڈال کر پکالیں۔

پھر اس کو ڈش آؤٹ کرکے باقی ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔

انڈوں کا پراٹھا

اجزاء۔

گوندھا آٹا ۔دو پراٹھوں کا

انڈے۔ دو عدد

پیاز۔ ایک عدد (باریک کْتراہوا)

ہری مرچ۔ تین عدد (باریک کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ

زیرہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

تیل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے،پیاز،ہری مرچ،ہرا دھنیا، زیرہ پاؤڈر،سرخ مرچ اور نمک مکس کر لیں۔

پراٹھا بنا کر توے پر ڈالیں پھر پلٹ کراْس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آدھا مکسچر ڈال دیں اور تھوڑا سا تیل ڈال کراسے پلٹ دیں اور دوسری سائیڈ پر بھی گھی تیل لگا کر پراٹھا تل لیں۔

اسی طرح دوسرا پراٹھا بنا لیں۔

گرما گرم پراٹھا سرو کریں۔

انڈے کا کھوئے والاحلوہ

اجزاء۔

انڈے ۔اڑھائی درجن

تیل۔ ایک کلو

چینی۔ ایک کلو

کھویا ۔ایک کلو

الائچی ۔دس عدد

پستہ ۔بیس گرام

بادام۔ بیس گرام

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے توڑ کر اس میں گھی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب پین میں کھوئے کو بھونیں اور نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔

انڈے کے مکسچر کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

پھر الائچی، بھنا ہوا کھویا اور رنگ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔

سرونگ ڈش میں نکال کر پستہ، بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

سٹفڈ ایگ

اجزاء۔

انڈے۔ چھ عدد (ابلے ہوئے )

وائٹ سوس ۔آدھا کپ

شملہ مرچ۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

گاجر۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

کالی مرچ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

بریڈ کرمز۔ حسبِ ضرورت

انڈہ (کچا)۔ ایک عدد

تیل۔ فرائی کیلئے

ترکیب۔

اْبلے انڈوں کے دو حصے کر کے زردی الگ کر لیں۔ اور زردیوں میں وائٹ سوس،شملہ مرچ، گاجر ، نمک اورکالی مرچ پاؤڈر مکس کریں۔

اب انڈے کی سفیدی کو اس مکسچر سے ڈھانپ دیں۔

پہلے انڈے میںڈپ کریں پھر بریڈ کرمز لگائیں اور فریج میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں۔

پھر ڈیپ یا شیلو فرائی کرلیں اورکیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

تازہ ترین