• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی‘‘

ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی، ہماری جماعت میں اختلاف ہیں جلد دور ہو جائیں گے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی پیش ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں رہ کر ہی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ کل ایک سانحہ ہوا پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اساتذہ کی عزت نہیں ہوتی ہو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،تاہم چیف جسٹس نے اس پر نوٹس لیا جو کہ خوش آئند ہے ۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ این اے 243 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں عوام پتنگ کو ووٹ دیں، 25 جولائی کو بھی ہم ناکام نہیں ہوئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں روف صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں سیٹیں کم ملنے کی اور بھی بہت سے محرکات ہیں۔

تازہ ترین