• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس معاملہ، سیالکوٹ کا شہر ی بھی کروڑ پتی نکلا

سیالکوٹ کاشہر ی مذاکر حسین جعلی اکائونٹس کی بدولت کروڑ پتی نکال آیا۔

مذاکرحسین کے مطابق بینک میں اکائونٹ کھلوانے گیا تھا تو معلوم ہوا کہ میرے نام پر ایک اکائونٹ پہلے سے کھلا ہوا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بینک حکام نے مجھے بتایا کہ میرے نام پر لاہور میں اکائونٹ کھلا ہوا ہےجس میں سوات،منگورہ اور کراچی سے رقوم بھی منتقل کی گئی ہیں۔

بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق مذاکر حسین کے اکائونٹ سے تقریبا ساڑھے 7 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کی گئیں۔

بینک نے شہری کو اکائونٹ کے  غلط استعمال سے متعلق تصدیقی لیٹر بھی جاری کردیا ہے ۔

تازہ ترین