سیالکوٹ(مانیٹرنگ سیل)مزدوری پیشہ شہری کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ ہونے اور اس سے کروڑوں روپے ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔سیالکوٹ میں شہری اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ایک بینک گیا تو پتا چلا کہ لاہور میں اس کے نام سے پہلے ہی اکاؤنٹ چل رہا ہے، بینک سے اسٹیٹمنٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ لاہور میں موجود اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز ہوئی ہیں۔ اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بڑی تعداد میں رقوم منتقل کی گئی ہیں۔75صفات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹکے مطابق 7کروڑ 44لاکھ 76 ہزار 322روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے۔بنک نے شہری کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 4 مہینے سے ایف آئی اے کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، خدشہ ہے کہ اکاؤنٹ دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کیا گیا ہو۔ اکاونٹ7 جولائی 2013 کو کھلوایا گیا جبکہ 22 اکتوبر 2014 کو بند کر دیا گیا، اس تمام عرصہ میں نوجوان بیرون مزدروی کر رہا تھا۔