• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر 15سال سے قلت آب کاشکار ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بی این پی عوامی کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے کوئٹہ کے عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں سیاسی سماجی پارٹیوں اور تنظیموں و شخصیات کی جانب سے پانی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے مطالبات کئے گئے جبکہ واسا صورتحال پر خاموش ہے غیر قانونی ٹیوب ویلوں اور واٹر ٹینکر مافیا کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے اب بھی غیر قانونی واٹر ٹینکرزکوئٹہ کی سڑکوں پر رواں دواں ہیں ان کیخلاف کارروائی نہ کرنا اور عوام پر پانی بند کرنا غیر قانونی عمل ہے گزشتہ سولہ سالوں سے عوام کو پانی فراہم نہیں کیاگیا بلکہ اس کے برعکس بل متواتر جاری کئے گئے بیان میں متعلقہ وزیر اور سیکرٹری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ عوام کو پانی کی سپلائی بلا رکاوٹ جاری رکھی جائے۔
تازہ ترین