گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں بارہ سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا بتایا گیا ہے کہ محلہ غریب پورہ پنڈی بھٹیاں کے رہائشی ارشاد عرف شادو مراثی نے تین اکتوبر1999کو بارہ سالہ بچی کنیز کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جسے بعدازاں جرم ثابت ہونے پر خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا تھا ۔