• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،اشتہاریوں سمیت31سماج دشمن پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 470گرام چرس، 75 لٹر کھلی شراب ، 6 پستول برآمد کرکے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ وفا قی پولیس نے بھی 6منشیا ت فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل ،2کلو300گرام چرس، 635 گر ام ہیر وئن ،آ ئس ، 33کین بئیر ، 5بوتلیں شراب اور اسلحہ بر آمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدما ت درج کر لئے ۔راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 5 اشتہاری مجرموں اور ایک عدالتی مفرور کو گرفتار کر لیا۔تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد اعجاز ،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے محمد احمد ، تھانہ گوجرخان پولیس نے سلمان جاوید ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ذوالفقار علی ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد داد خان جبکہ تھانہ آرا ے بازار پولیس نے عدالتی مفرورگلفراز کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین