چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی اسکولوں میں بھاری فیسوں کی وصولی کا معاملہ سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ کو بھجوا دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی اسکولوں میں بھاری فیسوں کی وصولی پر سماعت ہوئی جس میں والدین اور بچے چیف جسٹس آف پاکستان کے روبرو پیش ہوئے ۔
والدین کا مؤقف تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا، نجی اسکول عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاری فیسیں وصول کر رہے ہیں، تعلیم سستی ہونی چاہیے، استدعا ہے کہ عدالت بچوں کے مستقبل کے لیے داد رسی کرے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے معاملہ سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ کو بھجوا دیا۔