• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کررہے ہیں؟چیف جسٹس

لاہور(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ اور پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قبرستانوں کی اراضی کے انتقال کے معاملے پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت حیرت کا اظہار کیا کہ اب پٹواری کس طرح زمین کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ بتایا جائے کہ پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے۔بعد ازاں کیس کی مزید کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین