لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں کی وصولی کا معاملہ کارروائی کیلئے سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ کو بھجوا دیا ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں والدین اور بچے چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہیں ،نجی اسکول انتظامیہ کو عدالتی احکامات کے بارے میں بھی بتایالیکن کوئی شنوائی نہیں ہے ۔