کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین گہرام اسلم بلوچ کوئٹہ میں ہوا اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے اور فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی قومی کونسل سیشن جو نال میں ہونا تھا اب کوئٹہ میں ہو گا مرکزی چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار کے ساتھی قومی کونسل سیشن کی تیاریاں تیز کریں انہوں نے کہا کہ بی ایس او نے بلوچ قومی تحریک کی مضبوطی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں کونسل سیشن بلوچ جدوجہد کو مزید مضبوط کرے گا انہوں نے کہا بی ایس او اس بات کو شدت کے ساتھ محسوس کررہی ہے کہ خطے سے کیمپس سیاست کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اس کو بچانے کی بھر پور جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔