• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے قبل عوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے) حکومت نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے قبل عوام کو اعتماد میں لے اور اس مقصد کے لیے کھلے عام اور مختلف مقامات پر مباحثوں کا اعلان کرے - جلد بازی میں مذکورہ نظام میں اصلاحات یا تبدیلیوں سے غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں جو آئندہ چل کر ان کی کامیابی میں رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہیں- رفاعی تنظیم کے صدر ثناء اللہ اخترنے یہ مطالبہ تنظیم کے اجلاس میں کیا ،جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے بلدیاتی نظام میں اصلاحات سے متعلق واضح اعلان نہ ہونے سے منتخب اراکین میں بے چینی پائی جاتی ہے جسے جلددور کرنے کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف اصحاب رائے اور اس نظام کے ماہرین کا مؤقف سامنے آنے سے دور ہو سکتی ہے ۔
تازہ ترین