• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مشرف وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتے‘‘

پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتے وہ خود پیش ہو کر اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس یاور علی کی سربراہی میں خصوصی عدالت پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کر رہی ہے۔

دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہپرویز مشرف کہتے ہیں وہ بزدل نہیں اور انہیں کسی کا خوف نہیں ہے۔

اس موقع پر استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدالت کا 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کا موقع ضائع کردیا ہے۔

جسٹس یاور علی نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف نے دبئی کے اسپتال کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا جس پر اگست کی تاریخ درج ہے اور یہ رپورٹ پرانی ہے۔

جسٹس یاور نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرز کو پرویز مشرف کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینا تھا جس پر وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ ابھی بھی میرے موکل کی صحت ویسی ہی ہے اور دل کے عارضہ کے ٹیسٹ تاحال کیے جا رہے ہیں، عدالت وقت دے تو مزید ہدایات لے سکتا ہوں۔

وکیل سلمان صفدر نے اصرار کیا کہ پرویز مشرف علیل ہیں جس پر جسٹس یاور علی نے استفسار کیا 'کیا انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے، وکیل نے جواب دیا 'میرے موکل کو دل کا عارضہ ہے۔

تازہ ترین