• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کراچی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیگی،خرم شیرزمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کراچی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے گی، ہم کراچی اور این اے 243کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تحریک انصاف کی جیت سے کراچی میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی کو ٹھیک کرنا ہے، پانی کا مسئلہ کراچی میں بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے، ہمیں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ کراچی تحریک انصاف کا ہے،ہم پی پی اور ایم کیو ایم دونوں کی مدد کریں گے، ہمارا مقصد کراچی کی خدمت کرنا ہے، جلد کراچی میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
تازہ ترین