• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 20 کے4افسران کے تبادلے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 20 چارافسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے افسران کے فوری تبادلوں کے احکامات جاری کیے ، جن افسران کے تبادلے کیے گئے ان میں کنٹرولر جنرل آف پاکستان کے ڈی جی ایڈمن عمر ظفر کا تبادلہ اطلاعات ونشر یات ڈویژن اسلام آباد میں بطور چیف فنانس اینڈ اکائونٹس آفیسر ( سی ایف اے او ) ، پاکستان ریلوے لاہور میں تعینا ت ایف اے اینڈ سی اے او محمد سعید کا تبادلہ بین الصوبائی رابطہ ڈویژن اسلام آباد میں سی ایف اے او ، ڈی جی آڈٹ( فارن اینڈ انٹر نیشنل) محمد عمر چیمہ کو اقتصادی امور ڈویژن میں سی ایف اے او ، کنٹرولر ملٹری اکائونٹس پشاور سید اشتیاق رحمن کو صنعت و پیداوار ڈویژن میں بطور سی ایف اے او تبادلہ کر دیا گیا ہے ،تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئےہیں ۔

تازہ ترین