• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات کے نتائج آنے والے وقت کا پیغام ہیں، نواز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/ جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پہلے 60/50 دنوں میں پاکستان کی تاریخ میں ایسا رزلٹ پہلی دفعہ آیا ہے، ضمنی انتخابات میں ہمیں توقعات سے بڑھ کر فتح ملی، پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا، الیکشن میں ہم نے پی ٹی آئی کی سیٹیں جیتی ہیں، ہماری حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا ، ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، مہنگائی نہیں تھی، عوام خوش و مطمئن تھے، ہم نے جانفشانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا، ضمنی انتخابات کے نتائج آنیوالے وقت کا پیغام ہے، سارے حالات جلد ضرور بدل جائینگے۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود عوام نے ن لیگ کو جوق در جوق ووٹ ڈالا، ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرف آرہا ہے۔

تازہ ترین