• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ریال 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ریاض (جنگ نیوز) سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے بعد عالمی دباؤ کے باعث سعودی کرنسی کی قدر دو سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے اور سعودی عرب کے جاری کردہ انٹرنیشنل بانڈز کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں دبئی سے برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹوں کے مطابق جمال خاشقجی کے ترکی کے شہر استنبول میں قریب دو ہفتے قبل لاپتہ ہو جانے کے بعد سے ریاض حکومت کو نہ صرف شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے بلکہ کئی ممالک کی طرف سے یہ شبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ اس سعودی صحافی کے مبینہ قتل میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہے۔
تازہ ترین