• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا آئندہ8ماہ کا بجٹ آج آئیگا،انٹر ٹیمنٹ ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس میں اضافے، پراپرٹی ٹیکس میں رعایت ختم کر نیکی تجاویز

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر خزانہ آج پنجاب اسمبلی میں رواں مالی سال کے آئندہ 8ماہ کےبجٹ کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے دی گئی مختلف تجاویز کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ پرو فیشنل ٹیکس کی بعض کیٹیگری میں اضافہ کر دیا جائے اسی طرح موٹر سائیکل کا لائف ٹائم ٹوکن1200روپے سے بڑھا کر1500روپے اور ایک ہزار سی سی گاڑی کا لائف ٹائم ٹوکن10ہزار روپے سے بڑھا کر15ہزار روپے کر دیا جائے۔
تازہ ترین