• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل آئی ایم ای آئی رجسٹریشن، تاجروں کا احتجاج

پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاورصدرکینٹ اورموبائل ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے موبائلوں سے متعلق اٹھائے گئے اقدام کے خلاف آج بھرپوراحتجاج کرنے کااعلان کیاہے انہوں نے صدرروڈسے پی ٹی اے دفترتک احتجاجی ریلی نکالنے کافیصلہ کیاہے تنظیم کے صدرمجیب الرحمان اورایسوسی ایشن کے صدرملک ثناء اللہ کاکہناہے کہ حکومت نے موبائلوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے جوفیصلہ کیاہے اس سے ملک بھرمیں موبائل کے کاروبارسے وابستہ افرادبے روزگار ہو جائیں گے حکومت ایسے اقدام اٹھانے سے قبل انکے ساتھ بیٹھ کرمذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرے انہوں نے کہاکہ 20 اکتوبر کو پی ٹی اے کیساتھ رجسٹرڈنہ ہونے والے موبائل فونزکی بندش کی خبروں سے عوام اور تاجروں میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے حکومت ایسے اقدامات اٹھانے سے گریزکرے جس سے عوام کومشکلات کا سامناکرناپڑے۔
تازہ ترین