• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کوئٹہ میں ہونگے،وفاقی حکومت نے گرین سگنل دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے قومی گیمز کوئٹہ میں ہی کرانے کا گرین سگنل دے دیا ساتھ ہی پہلے یوتھ گیمز کےلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ جمیل احمد کی زیر صدارت کھیلوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اعظم ڈار سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کھیلوں سے متعلق مختلف امور سمیت قومی کھلاڑیوں کے انشورنش، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مقابلے کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 
تازہ ترین