• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، پختون تحفظ موومنٹ کے گرفتار 9 رہنما ؤں کورہا کر نے کا حکم

صوابی ( نمائندہ جنگ )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی نمبر دو کی عدالت نے پختون تحفظ موومنٹ کے گرفتار 9رہنمائوں کو رہا کر نے کے احکامات جار ی کر دیئے ہیں ۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس نے فیض محمد کاکا ، کرنل (ر) ہدایت اللہ خان ،لیاقت یوسفزئی ، ڈاکٹر مشتاق ، ڈاکٹر جسیم خان ، خیر الا مین ، ریاض احمد ، عابد اللہ اور محمد علی ڈاگئی وال کو صوابی جیل سے رہا کر دیا ۔

تازہ ترین