• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے پیچھے نیازی، مریم جیل جاسکتی ہیں تو علیمہ کی تفتیش کیوں نہیں،حمزہ شہباز

لاہور (خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی الیکشن سے نیازی صاحب کا احتساب شروع کردیا ہے، مریم جیل جا سکتی ہیں تو علیمہ خان بھی حساب دیں،نیب کے پیچھے نیازی ہے اور وہ اپناانتقام کا شوق پورا کر لیں ، ضمنی انتخابات کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا مگر معاملہ الٹا پڑ گیاانہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے اور ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا 71 سالہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ڈیڑھ مہینے بعد حکومت ضمنی الیکشن ہار جائے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کھلاڑی ہیں نہ اناڑی بلکہ کھلنڈرے ہیں جو معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔
تازہ ترین