کراچی کی نجی پیٹرولیم کمپنی نے شجرکاری کو فروغ دینے کی مہم پر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پائیدار اقدام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا جس کے دوران پاکستان بھر میںکمپنی کے 350 آؤٹ لٹس کے مضبوط ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے شجرکاری کیلئے پودے اور بیج تقسیم کئے گئے۔
مہم کی شروعات کرنے کے لئےکمپنی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں شجرکاری کے لئے میاواکی انداز استعمال کرکے کلفٹن میں واقع اربن فاریسٹ پارک میں ایک ہزار پودے جبکہ بلوچستان میں اپنی ریفائنری کے برابر واقع بوزار ویلیج میں 2 ہزار پودے لگائے۔
کمپنی کی عوامی آگہی مہم کا ایوارڈ یافتہ ڈیزائن 'فیول اپ، گرین اپ، اسپیکٹرم وائی اینڈ آر نے تیار کیا تھا۔ یہ مہم پاکستان بھر میںکمپنی کے ریٹیل آؤٹ لٹس پر موری ناگا کے بیچوں کی تقسیم سے درختوں کی شجر کاری کو فروغ دیتی ہے۔
اس موقع پر کمپنی کے صارفین میں اعزازی طور پر پودے تقسیم کئے گئے۔ عوامی آگہی مہم سے پاکستانی شہریوں میں تبدیلی کا محرک بننے میں معاون بننے کے لئے شروع کی گئی جس تبدیلی کو وہ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں اور پوری قوم میں ماحولیاتی کے حوالے سے آگہی کو فروغ ملتا ہے۔
اس موقع پرکمپنی کے وائس پریذیڈنٹ اظفر سعید بیگ نے کہا، مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے اپنی شجرکاری مہم پر یہ ایوارڈ جیت لیا ہے، جو حکومت کے ملک کو سرسبز اور صاف پاکستان بنانے کے اقدام سے ہم آہنگ ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے پاکستانیوں میں یہ ضرورت مزید اجاگر ہوگی کہ وہ پاکستان کو دوبارہ سرسبز بنانے کے لئے مل کر کام کریں اور پوری قوم میں شجرکاری کو فروغ دے کر اپنے ماحول کو تحفظ دے سکیں۔