• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جب تک خطے میں پالیسی تبدیل نہیں کرتا،دبائو برقرار رہے گا‘امریکا

واشنگٹن(واجد علی سید) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان جب تک خطے میں امن اور استحکام سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں کرتا،دبائو برقرار رہے گا۔اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ہینری انشر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی سول حکومت کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات بہتر بنائے۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ہینری انشر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت تک اسلام آباد پر دبائو برقرار رکھے گی ، جب تک وہ خطے میں امن اور افغانستان میں استحکام سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔ولسن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہینری انشر کا کہنا تھا کہ بہت سے مشترکہ مفادات کے ساتھ اہم تعلقات ، افغا نستان میں امن و استحکام فی الحال پاکستان کے ساتھ بنیادی اور پالیسی کی بڑی تبدیلی ہے۔

تازہ ترین