• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں ‘‘ خواجہ آصف کی پرویز مشرف کی بیماری پر صحت کی دعا، شعر پڑھ کر تنقید کے نشتر بھی چلائے

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی بیماری پر صحت کی دعا کے ساتھ ساتھ شعر پڑھ کر پرویز مشرف تنقید کے نشتر چلائے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پرویز مشرف کا تذکرہ کیا اور انکی بیماری پر صحت کی دعا کے ساتھ ساتھ شعر پڑھ کر ان پر تنقید کے نشتر چلائے۔ انہوں نے کہاکہ سنا ہے پرویز مشرف بیمار ہیں، اللہ انہیں شفا بخشے۔خواجہ آصف نے شعر پڑھا کہ ’’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں‘‘۔
تازہ ترین