راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کا بینچ 22 اکتوبر کو ٹوٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والا موجودہ تین رکنی بنچ22اکتوبرکو ٹوٹ جائے گا،اس بنچ کے سربراہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یاور علی مدت ملازمت مکمل کرنے کر کے6دن بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔بعد ازاں بنچ کے صرف 2ارکان جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس نذر اکبر رہ جائیں گے۔23 اکتوبر کے بعد اس مقدمہ کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دینا پڑے گا۔