اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں بدھ کے روز کے ایجنڈے پر سرکاری بزنس رکھنے پر پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری نے اعتراض کیا اور کہا کہ اسے موخر کر دیا جائے ورنہ اہم ایجنڈا ضائع ہو جائے گا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں انہوں نے اسپیکر کی اجازت سے تحریک پیش کی جسکی ایوان نے منظوری دیدی۔