کوئٹہ(آن لائن )نیشنل پارٹی کے بیان میں کہا ہے کہ ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے اتوار21 اکتوبر کی صبح 11 بجے پارٹی کے مرکزی آفس میں ضلعی کابینہ مرکزی وصوبائی ارکان کمیٹی سمیت کوئٹہ کی سینئر باڈی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں قومی کانگریس وصوبائی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا اور اجلاس میں مزید فیصلے کئے جائینگے ۔ اجلاس میں قومی کانگریس وصوبائی کنونشن کی تشہیر کو تیز کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ضلعی صدر نے دوستوں کو اجلاس میں بر وقت شرکت کرنے کی ہدایت کی۔