• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کےدورے کو برطانیہ میں بہت اہمیت دی گئی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل باجوہ کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز لندن مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ برطانیہ میں اس دورے کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے بہت سے حوالوں سے یہ کامیاب دورہ ہے ، دفاعی معاملات اور نیشنل سیکورٹی معاملات پر میٹنگ بھی ہوئیں اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ساتھ ایک گید ٹو گیدرنگ بھی کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی پولٹیکل سیکریٹری ناہید خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سانحہ کارساز کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا، صوبے میں پیپلز پارٹی کی لگاتار تیسری حکومت ہے لیکن اس حوالے سے پیشرفت ابھی تک صفر ہے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سے پیدا خوف و ہراس کی فضا سے متعلق نمائندہ جیو نیوز طلحہ ہاشمی کی رپورٹ دکھائی گئی 70 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی جو اسٹریٹ کریمنل کے پسندیدہ مقامات ہیں۔ سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ فورم کے صدر زاہد مبارک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ قیام منظوری دیدی ہے، اس سے نوجوانوں کے مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی۔ کراچی میں 21 اکتوبر اتوار کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خالی کردہ نشست پی ایس 111 پر ضمنی الیکشن ہوگا،اس سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی، آزاد امیدوار جبران ناصر ، پی پی امیدوار فیاض پیرزادہ نے جیو پاکستان میں شرکت کی۔ کرکٹر دانیش کنیریا کی جانب سے میچ فکسنگ اعتراف کے حوالے سے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ ان کی کرکٹ ختم ہوگئی اب وہ کرکٹ میں واپس نہیں آسکتے اگر وہ کمنٹری، کوچنگ یا کسی اور کردار کے خواہش مند ہیں تو جو آئی سی سی کا روڈ میپ ہے اس کو فالو کرنا ہوگا اور یہ روڈ میپ یا پراسیس بہت مشکل ہے۔کراچی میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار، سڑکوں پر کار شوروم والوں کے قبضے کے حوالے سے علی عمران سید کی اسپیشل رپوٹ بھی شیئر کی گئی۔
تازہ ترین