• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈائٹنگ کی ایک نئی قسم’’ کیٹو جینک ڈائٹ،،بہت مشہور ہے۔ اگرچہ پاکستان میں اس نئی ڈائٹ کومتعارف ہوئےکچھ ہی عرصہ ہواہے(کم و بیش ایک سال) لیکن یہ عام خواتین سمیت سیلیبرٹیز میں بھی تیزی سے مقبول ہوگئی ہے۔ کیٹو جینک ڈائٹ کی مقبولیت کی وجہ سلیبرٹیز کا اس ڈائٹ چارٹ کو فولو کرنا ہے جس کا نتیجہ عام خواتین میں بھی اس ڈائٹ چارٹ کو فولو کرنے کا رجحان پایا جانے لگا ہےتو کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ وہ کون سی سلیبرٹیز ہیں جن کی فٹنس کا راز کیٹوجینک ڈائٹ ہے ؟ان سیلیبرٹیز کا تعارف کرانےسے قبل ضروری ہے کہ ہم کیٹو جینک ڈائٹ پر کچھ بات کرلیں کہ آخریہ ڈائٹ ہے کیا؟

کیٹو جینک ڈائٹ ایک ایسی خوراک ہے جس میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ اس میں تقریباً 70 فیصد چکنائی، 25 فیصد پروٹین اور 5 فیصد کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔’کیٹون‘ توانائی کے چھوٹے چھوٹے مالیکیول ہوتے ہیں جو کہ چکنائی کی مدد سے جگر میں پیدا ہوتے ہیں اور توانائی کا متبادل ذریعہ ہیں۔ کیٹون کی وجہ سے ہی اس ڈائٹ کو ’کیٹو ڈائٹ‘ کہا جاتا ہے۔ آئیے اب بات کرتے ہیں ان سیلیبرٹیز کی جو کیٹو جینک ڈائٹ کو وزن کم کرنے کا ذریعہ تسلیم کرتی ہیں۔

ہیلی بیری

52سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ سپر اسٹار اور دو بچوں کی ماں ہیلی بیری کی فٹنس کو دیکھ کر خواتین رشک میں مبتلا ہوجاتی ہیں ۔ہیلی بیری کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کا کریڈٹ کیٹوجینک ڈائٹ کو جاتا ہے۔چونکہ کیٹو جینک ڈائٹ میںچکنائی اور پروٹین زیادہ جبکہ کاربوہائیڈریٹ کم مقدار میں کھائے جاتے ہیں، تواس لیےڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہوئے وہ سارا دن فائدےمند فیٹس لیتی ہیں جن میں ایواکاڈو، ناریل کا تیل اورمکھن شامل ہیں۔ ہیلی بیری کا کہنا ہے کہ وہ چینی کا استعمال بالکل نہیںکرتیں۔ یہ ڈائٹ آپ کی فاضل چربی گھلانے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ہیلی بیری ڈائٹنگ کریز رکھنے کے باوجود وزن کم کرنے کے لیے اپنی صحت کو خطرے میں نہیں ڈالتیں۔ بطور ماں اور اداکارہ ، وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ان کا آئیڈیل وزن ان کی زندگی سے زیادہ اہم نہیں،اس لیے دوران ڈائٹنگ وہ تمام مراحل جو ان کی صحت کے لئے خطرناک ہوں، ان پر عمل نہیں کرتیں۔

ہما قریشی

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا شمار بھی کیٹو ڈائٹ کرنے والی سیلیبرٹیز میں کیا جاتا ہے۔ وہ مداحوں کو صاف ستھری اور کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائوں کا مشورہ دیتی ہیں۔ وہ کیٹو جینک ڈائٹ سے متعلق مختلف مواد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ہما کے مطابق ان کا دل جب بھی میٹھا کھانے کو کرتا ہے تو وہ کیٹو فرینڈلی سویٹ کی جانب ہی رخ کرتی ہیں۔

گیونتھ پالتھرو

امریکی اداکارہ گیونتھ پالتھرو ان دنوں اداکاری کرنےکے بجائے کوکنگ پر کتابیں لکھنے میں مصروف ہیں۔ ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے اور پورے گھرانے کی صحت ہے۔ گیونتھ پالتھرو کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی فیملی کی اچھی صحت کی خاطر روٹی ،چاول اور پاستا کی مقدار کو کم کردیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ کچھ لوگ اس بات پر فکر مند بھی ہیں کہ میں نے اپنے بچوں کی خوراک کم کردی ہے۔ عام طور پرامریکی اپنے بچوں کو گول مٹول اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں لیکن گیونتھ پالتھرو کے بچےدیگر امریکی بچوں کے مقابلے میں خاصےدبلے پتلے ہیں۔ پالتھرو اپنی ایک تحریر میں لکھتی ہیں کہ ہمارے جسم کو زیادہ کاربوہائیڈریٹ اورجنک فوڈ(غیرمعیاری کھانے) کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کیٹو جینک ڈائٹ اس لحاظ سے ایک بہترین ڈائٹ ہے۔ گیونتھ اوران کے گھر کے دیگر افراد کی روزانہ کی خوراک میںپروٹین والی غذائیں(مچھلی ،گوشت،انڈا، دالیں)، زیتون، مکھن، سبزیاں اور پھل شامل ہیں۔

کم کارڈیشین

اداکارہ اور ماڈل کم کارڈیشین فٹنس اور اسمارٹنس کے حوالے سےخاصی مقبول ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں میں مرددو خواتین دونوں کی ہی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ انھوں نے قلیل عرصےمیں34 کلو گرام وزن کم کیا اور اپنے مثالی وزن کا سہرا وہ کیٹو جینک ڈائٹ کو ہی دیتی ہیں۔ کم کارڈیشین کا کہنا ہے کہ یہ ڈائٹ ان کی پسندیدہ ہے، اس ڈائٹ پلان میں موجود ہائی پروٹین والی غذائیں مثلاً پالک اور مچھلی انہیں بہت پسند ہے جبکہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں مثلاًبریڈاور روٹی سے دوری ان کے آئیڈیل وزن کے لیے بے حد ضروری ہے۔

تازہ ترین