آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کی تحقیقات کرنے کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے، کمیشن نے بیانات قلم بند کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
کمیشن کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین، ورثاء اور متاثرین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی بھی معلومات، شواہد اور بیانات قلمبند کرا سکتے ہیں۔
آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے متعلق بیانات ریکارڈ کرانے کے خواہش مند افراد 3 دن کے اندر کورٹ روم نمبر 10 پشاور ہائی کورٹ میں اپنا انداراج کرائیں تاکہ دوران کارروائی کمیشن اُن کو بیان قلمبند کرنے کے لیے بلائے۔