• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانینے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قطر کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین