• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پانی کے بحران سے متعلق اسلام آباد میں جاری سمپوزیم کا آج دوسرا روز ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج بھی سمپوزیم میں شریک ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقدہ آج سمپوزیم کے پہلے سیشن سے غیر ملکی ماہر ڈونلڈ بلیک مور اور گریگری مورس کے علاوہ پاکستان واٹر پارٹنر شپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد طارق بھی خطاب کریں گے۔

دوسرے سیشن سے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور واپڈا کے ایم ڈی فنانس نوید اصغر خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی ملک میں پانی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکمت عملی اورٹھوس پالیسی بنانے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پانی کے بحران پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ پاکستان میں 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش موجود ہے۔

تازہ ترین