• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل سے ویڈیو بنانے پر خورشید شاہ غصہ ہوگئے

سکھر میں تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کے دوران خورشید شاہ موبائل پر ویڈیو بنانے والے پر غصہ ہوگئے۔

پی پی رہنما نے موبائل چھین کر بیٹےفرخ شاہ کو دیدیا جنہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

سکھر میں کینالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کے خلاف اہل علاقہ سکھر پریس کلب کے سامنے گزشتہ 8 روز سے احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پریس کلب پہنچے،اس دوران وہ مظاہرین پر تھوڑا برہم بھی ہوئے۔

اس دوران ایک شخص کو ویڈیو بناتے دیکھا تو غصے سے اس سے موبائل فون چھین لیا اور ساتھ کھڑے اپنے بڑے صاحبزادے کو موبائل فون دیا ۔

فرخ شاہ نے فوٹیج ڈیلیٹ کرکے موبائل فون واپس اس شخص کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین