اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس عمر عطا بند یال سمپوزیم سے خطاب کے دوران ’’پاکستان باقی ہے تو ہم ہیں‘‘ کے الفاظ زبان پر آتے ہی آبدیدہ ہو گئے اور انکی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر فاضل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور دیگر ججز سمیت تمام حاضرین کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔