لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کل ہو گا۔ فاضل چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق 23 اکتوبر کو بطور چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ 22 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر صرف 3 ججز عدالتی امور سرانجام دیں گے جبکہ دیگر جج صاحبان فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کریں گے۔