• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ نے قبضہ مافیا سے اراضی خالی کرالی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واٹر بورڈ نے سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیخلاف آپریشن کرکے واٹر بورڈ کی اراضی خالی کرالی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن سے متصل ہزاروں گز زمین پر عرصہ سے قبضہ تھا جبکہ واٹر بورڈ قبضہ کرنے والوں کو زمین خالی کرنے کیلئے انتباہ کرچکا تھا۔

قبضہ کی گئی اراضی پر بھینسو ں کا باڑہ اور نرسری قائم کی گئی تھی ، آپریشن کے دوران واٹر بورڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،خصوصی اسکواڈ اور پولیس نے بھی حصہ لیا۔

خالد شیخ کے مطابق سرکاری کالونیوں میں رہائش پذیر غیر قانونی افراد کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں اور فہرست تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو غیر قانونی قابضین کیخلاف کارروائی قانون کے دائرہ میں رہ کرکرنے کی بھی ہدایتکی ۔۔۔

تازہ ترین