کراچی ( پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آنکھوں کے علاج اور آپریشن کی مہم ملک بھرمیں جاری ہے، سکھر میں دوروزہ فری آئی کیمپ لگایاگیا جس میں 412مریضوں کا معائنہ اور 117مریضوں کے آنکھوں کے فری آپریشن کئے گئے ۔فری آئی کیمپ کو المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کے سرپرستی حاصل تھی۔کیمپ کے انعقادمیں المصطفیٰ برطانیہ کا بھرپورتعاون رہا۔