• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کو منظم کر رہے ہیں،ذہین کنول

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر ذہین کنول ، جنرل سیکرٹری سعدیہ بھٹہ نے کہا ہے کہ قائد عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی کی خاطر قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے یکم اکتوبر سے ہونے والے مرکز اور تمام ذیلی تنظیموں کے نوٹیفکیشن کینسل کر دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر خواتین رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ذہین کنول نے مزید کہا کہ ضلع ملتان میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کو منظم کر رہے ہیں ، قربان فاطمہ خود کو پی ٹی آئی کی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر کہلوانا بند کریں ۔
تازہ ترین