• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے روسٹر جاری فل کورٹ ریفرنس کی وجہ سے آج ملتان میں صرف ایک جج فرائض سرانجام دیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4ڈویژن اور8 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ، جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد، تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر تشکیل دیاگیا ہے جبکہ 8 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں، تاہم آج لاہور میں فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کی وجہ سے صرف جسٹس چوہدری مشتاق احمد ملتان بنچ میں عدالتی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ باقی تمام ججز فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کے بعد کل سے ملتان بنچ میں عدالتی امور سرانجام دیں گے،علاقہ ازیں سینئرجج جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر آج ایک روزکے لئے پرنسپل سیٹ لاہور پر فرائض سرانجام دیں گے وہ سابق وزراء اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کےخلاف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مقدمہ کی آج پرنسپل سیٹ لاہور میں سماعت کےلئے تشکیل دئیے گئے 3 رکنی بنچ میں شامل ہیں۔
تازہ ترین