• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجکستان پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا، تاجک سفیر

اسلام آباد(حنیف خالد)پاکستان میں تاجکستان کے سفیرشیر علی جونونونے کہا ہےتاجکستان پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان کے ساتھ معیشت کے علاوہ دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ اور پاکستانی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک ترقی کر سکیں۔ تاجکستان پاکستان کو درپیش توانائی بحران کو حل کرنے میں مددکیلئے تیارہے،دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی تعلقات مستحکم ہیں اورمزید وسعت دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں پاکستانی ایکسپورٹرز کو سنٹرل ایشیاء میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت کیلئے سب سے سہل راستہ ہے‘ دونوں ممالک کے پاس تجارت کو فروغ دینے کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں،انہوں نے کہا تاجکستان دنیا کا تیسرا بڑا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پیدا کرنیوالا ملک ہے پاکستان میں انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے انرجی سکیٹر میں بھی تعاون کی ضرورت ہے۔ جنگ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا پاکستان اور تاجکستان مختلف مذہبی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، تاجکستان اور پاکستان کا ایک قدیم تاریخی اور مذہبی تعلق ہے اور انٹرنیشنل ایشوز پر ایک دوسرے سے مشاورت بھی کی جاتی ہے، تاجکستان وسطی ایشیاء ممالک میں پاکستان کے سب سے زیادہ قریب ہے۔

تازہ ترین