لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی عہدے کی معیاد پوری ہونے پر آج ( پیر) کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے،گورنر پنجاب کل ( منگل ) کے روز سینئر ترین جسٹس محمد انوارالحق سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیںگے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی 62سال کی عمر ہونے پر آج پیر کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔