• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی بربریت میں شدت، 11 شہری شہید کردیئے

سرینگر (ایجنسیاں، جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 11کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اتوار کو ضلع کولگام کے علاقے لارو میں 9نوجوانوں کو شہید کیا گیا جبکہ سرحد کے قریب جعلی مقابلے کے دوران مزید دو نوجوانوں کو درانداز قرار دیکر شہید کردیا گیا۔کولگام میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی، دو نوجوانوں کو سرحد کے قریب جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا، فائرنگ کے واقعے میں دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے، حریت رہنمائوں نے پیر کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج ، سینٹرل ریزو پولیس فورس اور سیشل آپریشن گروپ نے لارو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان کو گولہ بار ی کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے ملبے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی جنہوں نے بھارت مخالف نعرے بازی شروع کردی، اسی اثناء قابض فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے مزید 5 نوجوان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایک نوجوان اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔

تازہ ترین