• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کاہونا بہت ضروری ہے،چیف ٹریفک آفیسر

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ڈرائیور کے احساسِ ذمہ داری اور اعتماد میں اضافہ ہوتاہے جس سے روڈ حادثات میں کمی اور ٹریفک نظام میں مثبت تبدیلی آتی ہے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق لازم ہے کہ ہر وہیکل چاہے وہ موٹر سائیکل ہو ، کار ہو یا ٹرک ، جیپ ہو یا وین رکشاہو یا ٹریکٹر ٹرالی یا کوئی بھی گاڑی ہو، اسے چلانے کیلئے ڈرائیور کے پاس متعلقہ گاڑی کا ڈرائیونگ لائسنس کاہونا بہت ضروری ہے۔ سی ٹی او محمد بن اشرف نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیور کو بہت سی قانونی پیچیدگیوں اور مسائل سے بچاتا ہے۔
تازہ ترین