دبئی میں شاندار لائٹ شو کے ساتھ ورلڈ ایکسپو2020کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں پہلی بار ورلڈ ایکسپو کا انعقاد کیا جائیگا ۔
سب سے بڑے ایونٹ کی گنتی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر شاندار لائٹ شو اور فاؤنٹین شو کے ساتھ کی گئی ہے۔
ورلڈ ایکسپو2020کی مناسبت سے منعقد کئے گئے اس لائٹ شو میں برج خلیفہ پر منفرد تھری ڈی آرٹ اور لائٹ پراجیکشن کے ذریعے نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے۔
اس دوران رقص کرتے فوارے اور مختلف ڈانس پرفارمنس نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔
واضح رہے یہ ورلڈ ایکسپو 20اکتوبر2020سے 10اپریل 2021تک جاری رہے گی جس میں تقریباََ 25ملین افراد کی شرکت متوقع ہے ۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد افراد ایکسپو میں حصہ لیں گے۔