• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور کنٹینریارڈ تعمیر کرنے پر اتفاق

کوئٹہ+ گوادر(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں گوادرمیں ریلوے اسٹیشن اورکنٹینر یارڈ تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت عملی اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاء لانگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں گوادر میں ریلوے کے مجوزہ منصوبوں سمیت سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ پاکستان ریلوے کے ترقیاتی پروگرام میں گوادر کو خاص اہمیت حاصل ہے اور گوادر کو ریل لنک سے منسلک کئے بغیر سی پیک کامیاب نہیں ہوسکتا، انہوں نے بتایا کہ ریلوے نے صوبائی حکومت سے گوادر میں 280ایکڑ اراضی حاصل کی ہے جہاں ریلوے اسٹیشن اورکنٹینر یارڈ تعمیر کیا جائے گا۔ ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ دنیا کی 70فیصد تجارت گوادر کے سامنے سے ہوکر گزرتی ہے تاہم پاکستان اب تک گوادر بندرگاہ کی جغرافیائی اہمیت سے استفادہ کرنے سے محروم رہا ہے۔
تازہ ترین