• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سیکورٹی نہ ملنے کیخلاف ایران جانیوالے زائرین کا دھرنا

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)ایران جانے والے زائرین نے سیکورٹی کی مبینہ عدم فراہمی پر آئی جی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا جس سےٹریفک درہم برہم ہو گیا،ڈی آئی جی سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین نے کوئٹہ سے ایران جانے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے سیکورٹی کی مبینہ عدم فراہمی کے خلاف پیر کو گلستان روڈ پر آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، زائرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے انہیں کوئٹہ میں روکاگیا ہے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے زائرین نے حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی ۔
تازہ ترین