• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سودخوروں کیخلاف سوموٹوایکشن لے،امن جرگہ

پشاور(خبرنگار)امن جرگہ خیبرپختونخوانے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوامیں سودخوروں (انڈرپلے) کے خلاف ازخودنوٹس لینے جبکہ صوبائی حکومت سےبھی ان افرادکے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امن جرگہ کے صوبائی چیئرمین سیدکمال شاہ باچا،صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد یوسفزئی، رحم زادہ باچہ،سجادخان اوردیگرنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں پرائیویٹ سودپابندی ہونے کے باوجودسودپر خوری کابازارگرم ہے اس دروان سودخوروں کے ہاتھوں لٹنے والے پشاورکے زریاب کالونی کے رہائشی اورسبزی فروش ملک آصف کاکہناتھاکہ پانچ سال قبل انہوں نے پاڑاچنارکے رہائشی عبدالجبارسےلین دین کیاتمام رقم اداکرنے کے باوجودان سے زبردستی سٹامپ پیپرز پرلاکھوں روپے کے دستخط لئے ہیں تھانہ فقیرآباد پولیس بھی رپورٹ درج نہیں کررہی اورالٹاانکے گھر پر چھاپے ماررہی ہے ۔
تازہ ترین